جمعہ, نومبر 22, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 08 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 07 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 737 روپے 72 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 12 پیسے رہی، کویتی دینار کی 912 روپے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 26 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں