جمعرات, نومبر 21, 2024

زبیب کا ایسا استعمال جو زندگی بدل دے

زبیب عموماً تیار ہونے والے مختلف میٹھے پکوانوں جن میں کھیر، زردہ، حلوہ اور دیگر میں استعمال ہوتا ہے مگر اس کو ویسے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق زبیب کو اگر پانی میں بھگو کا استعمال کیا جائے تو یہ انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اور یہ سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے جسے اردو میں کشمش کہتے ہیں۔

 

پانی میں بھگو کر استعمال کرنا:

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر زبیب کو رات کے وقت ایک کلاس پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ یعنی بغیر کچھ کھائے پیئے استعمال کیا جائے تو اس کے کافی فائدے ہو سکتے ہیں۔ پانی میں بھگوئے ہوئے زبیب نہ صرف استعمال کیے جاسکتے ہیں بلکہ اس کا پانی پینے سے جسم کو مختلف وٹامنز و معدنیات ملتے ہیں۔ اس پانی میں زبیب سے حاصل ہونے والی معدنیات اور وٹامن جذب ہوجاتے ہیں۔

شوگر میں مبتلا افراد بھی زبیب کو استعمال کرسکتے ہیں مگر صرف ایک مخصوص حد تک۔ ایک مخصوص مقدار سے شوگر کے مریضوں کو باہر نہیں نکلنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق دو کھانے کے چمچ میں زبیب 15 گرام کاربوہائیڈریٹس کی مقدار ہوتی ہے۔ اس لحاظ سے اگر شوگر کے مریض ایک یا آدھا چمچ استعمال کریں تو اس سے ان کے شوگر لیول پر کوئی زیادہ منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے مگر شوگر کے مریض اس کے استعمال سے پہلے ہر صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

زبیب کے فوائد:

پانی میں بھگو کر استعمال کرنے سے زبیب بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کے شکار افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس میں پوٹاشیم جسم میں نمکیات کو متوازن اوربلڈ پریشر لیول کنٹرول میں رکھتا ہے۔

زبیب میں فائبر پایا جاتا ہے۔ اسے پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے قبض سے نجات ملتی ہے اور نظام ہاضمہ درست طریقے سے کام کرتا ہے۔

زبیب میں قدرتی شکر پائی جاتی ہے۔ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ جسمانی وزن میں کمی میں بھی مددگار ہے۔

زبیب میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ ہڈیوں کے لیے ضروری بورن بھی شامل ہوتا ہے۔ پانی میں بھگو کر استعمال کرنے سے اس سے زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

اگر اپ سانس کی بو کے مسائل کا شکار ہیں تو کشمش پانی کے ساتھ استعمال کرنے سے منہ کی صفائی میں مدد فراہم کرتا ہے اور سانس کی بو کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

زبیب میں آئرن بھی پایا جاتا ہے۔ پانی میں استعمال کرنے سے جسم میں خون بڑھتا ہے۔ خون کی کمی کو قابو کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون مفاد عامہ اور عام معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔ مزید معلومات کے لیے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں