جمعہ, نومبر 22, 2024

دونوں اہلکاروں کیخلاف کارروائی اور پھر نوکری سے برخاست کیا جا چکا : ترجمان ASF

کراچی : سوشل میڈیا پر دو پُرانی ویڈیوز ایک مُنظّم سازش کے تحت گُمراہی اور اشتعال پھیلانے کی خاطر جان بوجھ کر بار بار وائرل کی جا رہی ہیں جس میں ایک واقعہ میں بچی سے ASF اہلکار کا غیر شائستہ رویّہ ہے ۔ اور دوسرا واقعہ 2019 میں ایک اہلکار کی مُشتعِل ہُجوم کے ساتھ ہاتھا پائی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ دونوں پرانی ویڈیوز ہیں جس کے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے ۔ اور انہیں قانون کے مطابق کڑی سزا دی جا چُکی ہے ۔ اِن دونوں ویڈیوز کو مُلک دُشمن عناصرِ بدنیّتی سے اِداروں اور افواج پاکِستان کو بدنام کرنے کی غرض سے بار بار پھیلا رہے ہیں ۔

اے ایس ایف پاکِستان آرمی ایکٹ کے تابع ایک منظم فورس ہے ۔ جِس میں افواج پاکستان کی طرز پر احتساب کا بِلا تخصیص کڑا نِظام رائج ہے ۔ جِس سے کوئی بھی کِسی بھی طور بالا تر نہیں ۔ فورس کسی بھی اہلکار کے کسی بھی نامناسب رویے کے خلاف عدم برادشت کے رویے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔

دونوں پُرانے اور الگ الگ واقعات میں ملوّث ملازمین کو کورٹ مارشل کر کے سروس سے برخاست کیا جا چُکا ہے ۔ واضح رہے کہ ادارے اور ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس مُلکی خدمت کے لئے مِثالی کار کردگی سر انجام دے رہے ہیں اور کِسی بھی قسم کی کُوتاہی پر ملوّث افراد کو مثالی اور قرار واقعی سزا دیتے ہیں ۔

ایسی مُہِم جوئی مُلک دُشمنی کی نِیت سے اِداروں کے مورال پر منفیِ طور پراثر انداز ہونے کی ناپاک نِیّت سے کی جاتی ہے تاکہ عوام کا اپنے دفاعی اداروں سے اعتماد اُٹھ جائے اور وُہ اِن اِداروں کے خِلاف آراء پَیدا کر لیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں