جمعرات, دسمبر 5, 2024

کراچی EOBI کی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس معطل ، ڈپٹی DG کا چارج بھی واپس

کراچی : ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کی چیئر پرسن ناہید شاہ درانی نے بینکنگ سروسز پروکیورمنٹ کمیٹی کی رکن کی حیثیت سے دیگر ارکان کے خلاف غیر پیشہ ورانہ رویہ کا مظاہرہ کرنے پر تادیبی کارروائی کرتے ہوئے عاصمہ عزیز ایمپلائی نمبر 923455 ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کو فوری طور پر ملازمت سے معطل کر دیا ہے اور ان سے سزا کے طور پر قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ری کنسیلیئشن ڈپارٹمنٹ کا چارج بھی واپس لے لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2007ء میں ایک عسکری سفارش کی بدولت ای او بی آئی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل فنانس کے کلیدی عہدہ پر بھرتی ہونے والی خاتون افسر عاصمہ عزیز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے بھی کم ہے اور ان کا شمار ابتداء ہی سے ای او بی آئی کے (Deadwood) نااہل اور انتہائی ناتجربہ کار افسران میں کیا جاتا ہے ۔

ری کنسیلئشن جیسے اہم ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی غفلت اور ناقص کارکردگی کے نتیجہ میں ای او بی آئی پنشن فنڈ کے کروڑوں روپے کافی عرصہ سے مختلف بینکوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس سے ادارہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لیکن عاصمہ عزیز کے زبردست اثر و رسوخ کی بناء پر ان بھاری رقوم کی ریکوری کرنے کے بجائے اس مسئلہ کو سرد خانہ میں ڈالا ہوا ہے ۔

عاصمہ عزیز کی فرائض منصبی انجام دینے میں عدم دلچسپی اور ناقص کارکردگی کے باعث انہیں ماضی میں بھی دو مرتبہ معطل کیا جاچکا ہے لیکن وہ ہر بار بھاری سفارشوں کی بنیاد پر اپنے عہدہ پر بحال ہونے میں کامیاب ہو جاتی ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں