پیر, اکتوبر 7, 2024

مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں ظہرانہ

کراچی : پاکستان مرکزی مسلم کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں مرکزی مسلم لیگ ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔ مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم و کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے نو منتخب سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد کو گلدستہ پیش کیا ۔

کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس پینل کو بھرپور کامیابی پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر سیکرٹری پریس اینڈانفارمیشن کمیٹی عبدالرحمن ،شمس کیریو،نورمحمد اور شعیب احمد ممبر گورننگ باڈی ،خلیل ناصر صدر کے یو جے دستور،اسرائیل انصاری سینئر فوٹو گرافر، ذوالفقار راجپر سابق ممبر گورننگ باڈی ، راؤ عمران اشفاق نائب صدر کے یو جے دستور بھی ہمراہ تھے۔

مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امجداسلام ،رہنما نعمان علی ،سندھ کے میڈیا سیکرٹری سلیم الیاس ، کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد افضل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر نائب صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ صحافت ایک اہم مشن ہے ۔اور آج کا صحافی اپنی خدمات خوف ناک حالات اور در پیش چیلنجز میں انجا م رہا ہے۔ وہ اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر صحافتی خدمات میں مصروف ہے۔ صحافی عوام کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران سے کہا کہ آپ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ہزاروں صحافیوں کے نمائندے ہیں اور آپ پر اعتماد کرتے ہوئے صحافی برادری نے آپ کو منتخب کیا امید ہے کہ آپ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور حق و صداقت کے پرچم کو بلند رکھیں گے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں