بدھ, ستمبر 11, 2024
ہومپاکستانتعلیمی خدمات پر ایجوکیشن لیجنڈز ایوارڈز کی تقریب

تعلیمی خدمات پر ایجوکیشن لیجنڈز ایوارڈز کی تقریب

کراچی : پاکستان میں شعبہ تعلیم میں غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والوں کو ایوارڈز دینے کےلیے آرٹس کونسل آف پاکستان میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ درس وتدریس اور شعبہ تعلیم سے جڑی شخصیات کو ایوارڈز دینے کی تقریب کا اہتمام فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان نے کیا تھا۔

نگراں وزیرتعلیم سندھ رعنا حسین نے نامزد شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کیے۔ ماہرین تعلیم پر مشتمل پینل نے پچاس سے زائد شخصیات کا ایوارڈز کےلیے منتخب کیا تھا۔ جن میں جامعات کے وائس چانسلرز، بورڈ آف ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن کے سابق چیئرمین، دہائیوں تک شعبہ تعلیم میں غیر معمولی خدمات سر انجام دینے والی شخصیات، مشینری اسکولز کی شہرت یافتہ پرنسپلز کے علاوہ غزالی فاونڈیشن کے ایوارڈ یافتہ سی ای او میاں عامر محمود، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین بشیر فاروقی، اسلام 360 کے سی ای او زاہد چھیپا، ریحان اللہ والا، پرفیسر ندیم احمد فراز ، خوش بخت شجاعت، سید اختر میر، دار ارقم اسکولز پاکستان کے پروفیسر عرفان احمد اور دیگر شامل تھے ۔ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ماہر تعلیم سید خالد رضا کا ایوارڈ ان کی اہلیہ نے وصول کیا۔

نگراں وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین نے مختصر خطاب میں فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں نمایاں کام کرنے والوں کو اس طرح سراہنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا آج کی اس تقریب سے یہ پیغام ملتاہے کہ ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیئے تعلیم کے شعبے میں اچھا کام کرنے والے اور پھر ان لوگوں کے کام کی ستائش کرنے والے موجود ہیں۔

انہوں نے فیڈریشن کے چیئرمیین علیم قریشی اور پوری ٹیم کو شاندار ایونٹ کے انعقادم پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رجسٹریشن پرائیویٹ اسکولز سندھ رفیعہ ملاح تقریب میں گیسٹ آف آنر تھیں۔ انہوں نے ماہرین تعلیم کو ایوارڈز دینے کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے فیڈریشن کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے چیئرمین علیم قریشی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے پر حکومت کی ہمیشہ کم توجہ رہی ہے اس لیے انہوں نے سوچا کہ اس شعبے میں کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف اسی طرح کیا جاسکتاہے کہ سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ایوارڈز دیے جائیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں