اتوار, دسمبر 22, 2024

جامعہ کراچی میں 15 جنوری 2024ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد ہو گا

کراچی : جامعہ کراچی اور سابق طلبا وطالبات کی تنظیم یونی کیرئنز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 15 جنوری 2024ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ سے گذارش ہے کہ وہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہو جائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے ۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، روئسائے کلیہ جات، سابق وائس چانسلرز، اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی ، نگراں وزیر اطلاعات سندھ و آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ، ممتاز سائنسدان ضابطہ خان شنواری، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر بھی شریک ہوں گے ۔

جو نو واردان جامعہ کا استقبال کریں گے ۔ یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوں گی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی 15 جنوری 2024 ء کو صبح 11:00 بجے کیا جائے گا۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں