ہفتہ, جولائی 27, 2024
ہومتازہ ترینانٹر بورڈ نے گیارہویں سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر...

انٹر بورڈ نے گیارہویں سائنس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

ناظم امتحانات زاہد رشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 15ہزار 695 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 15 ہزار 399 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے ۔

جس میں سے 5 ہزار 958 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں میں، 3 ہزار 278 نے پانچ پرچوں میں، 3 ہزار ایک نے چار پرچوں میں، 1 ہزار 473 نے تین پرچوں میں، 855 نے دو پرچوں میں جب کہ 508 امیدواروں نے ایک پرچے میں کامیابی حاصل کی۔

نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈ رائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کر سکتے ہیں۔اس اینڈ رائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں