اتوار, اپریل 28, 2024
ہومپاکستانسینٹ اور اکیڈمک کونسل میں کالج پرنسپلز و اساتذہ نشستوں پر کیلئے...

سینٹ اور اکیڈمک کونسل میں کالج پرنسپلز و اساتذہ نشستوں پر کیلئے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع

جامعہ کراچی: سینٹ اور اکیڈمک کونسل میں کالج پرنسپلز اور اساتذہ کی نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عبد الوحید کے مطابق جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل اور سینٹ میں کالج پرنسپلز اور اساتذہ کی نشستوں پر 25 جنوری 2024ء کو ہونے والے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15جنوری 2024 ء تک توسیع کر دی گئی ہے ۔

انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 15 جنوری دوپہر1:00 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔کا غذات نامزدگی بذریعہ میل قبول نہیں کئے جائینگے۔کاغذات نامزدگی 17 جنوری 2024 ء کو دوپہر 1:00 بجے تک واپس لئے جا سکتے ہیں ۔

اُمیدواروں کی حتمی فہرست اسی روز شام چار بجے جاری کی جائے گی ۔ انتخابات شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر جامعہ کراچی میں صبح 9:30تا شام 4 بجے ہونگے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں