ہفتہ, جنوری 17, 2026

سندھ ہائیکورٹ نے واٹر کارپوریشن میں آؤٹ سورسنگ کے عمل کو روک دیا

کراچی: واٹر کارپوریشن کے ملازمین کے لیے بڑی خبر آ گئی ہے ، سندھ ہائیکورٹ نے واٹر کارپوریشن میں آؤٹ سورسنگ کے عمل کو روک دیا ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے آؤٹ سورسنگ ٹینڈرز پر نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ متحدہ ورکرز فرنٹ نے بل ریکوری کنٹریکٹ و آؤٹ سورسنگ کو چیلنج کر دیا ہے ۔

عدالت نے درخواست پر فوری سماعت کی اجازت دے دی ہے ۔ واٹر کارپوریشن ایکٹ 2023 کے تحت آؤٹ سورسنگ شق کو چیلنج کیا گیا ہے ، درخواست گزار کے مطابق بل ریکوری واٹر کارپوریشن کا بنیادی کام، آؤٹ سورس نہیں ہو سکتا ہے ۔

عدالت نے کہا کہ متنازع این آئی ٹی کے تحت دیا گیا کوئی بھی کنٹریکٹ عدالتی فیصلے سے مشروط ہو گا، سندھ ہائی کورٹ نے فریقین اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیا ۔ کیس کی مزید سماعت جنوری کے تیسرے ہفتے میں مقرر کر دی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں