جمعرات, دسمبر 18, 2025

عباسی شہید ہسپتال میں ترقیوں کیلئے رشوت وصولی

کراچی : عباسی شہید اسپتال میں اپ گریڈیشن اور پروموشن کے نام پر مبینہ رشوت، ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ۔

کراچی: عباسی شہید اسپتال کے ملازمین میں ان دنوں شدید تشویش اور اضطراب پایا جا رہا ہے، جہاں اپ گریڈیشن اور پروموشن کے نام پر مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کے متعدد ملازمین نے اپنی ترقی اور اپ گریڈیشن کے لیے مسٹر سید اظہر (پی ایس ٹو سینئر ڈائریکٹر) اور مسٹر دانش کو بھاری رقوم ادا کیں، جو مبینہ طور پر سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر مہیوش متھانی کی ہدایات پر لی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اب تک تقریباً 46 لاکھ روپے کی رقم ایڈوانس کے طور پر وصول کی گئی، جبکہ متاثرہ ملازمین کی طرف سے اس معاملے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس کیس میں اسٹاف نرس مسز شمیم سحر، سی این ایس (ASH) مسز شگفتہ سلیم اور دیگر اہم گواہان کے طور پر سامنے آئے ہیں، جو میئر کراچی کو ان ادائیگیوں کے ویڈیو ثبوت فراہم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

جب متاثرہ ملازمین نے اپنی رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انہیں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ ان کے کیسز "پروسیس” میں ہیں اور رقم واپس نہیں کی جائے گی۔ کئی دنوں کی مسلسل پیروی کے باوجود اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں