جمعہ, جنوری 16, 2026

فارماسسٹ ایسوسی ایشن سندھ کے انتخابات، پی پی جی کے امیدوار کامیاب

کراچی: فارماسسٹ ایسوسی ایشن سندھ کے حالیہ انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے، جن میں پی پی جی (PPG) گروپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیشتر اہم عہدے اپنے نام کر لیے ہیں ۔

پی پی جی کے صدر عالمگیر راؤ 383 ووٹ حاصل کیئے جب کہ پی پی جی کے نائب صدر شہزاد قریشی نے 633 ووٹ حاصل کیئے ہیں ۔ وی او پی (VOP) کے امیدوار عبید علی کو صرف 175 ووٹ ملے ہیں ۔

جنرل سیکریٹری کی نشست پر فرقان ہاشمی  (PPG) 713 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے، جب کہ وی او پی کے امیدوار محسن اصغر ساجد صرف 92 ووٹ حاصل کر سکے۔

جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر فراز اشرف (PPG) نے 612 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، اور ایم یعقوب کاکڑ کو 193 ووٹ ملے۔

فنانس سیکریٹری کی نشست پر احمد جاوید قریشی (PPG) 710 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئے۔

پریس سیکریٹری مرزا تصور بیگ (PPG) 553 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ان کے مدمقابل عاصم اسلم کو 247 ووٹ ملے۔

ایگزیکٹو ممبران کی نشستوں پر بھی پی پی جی کو برتری حاصل رہی، جن میں مہیش کمار (697 ووٹ)، واجد علی (589 ووٹ)، اور پروفیسر ڈاکٹر افشاں صدیق (716 ووٹ) شامل ہیں۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں