کراچی : غیر قانونی کال سینٹرز سے مبینہ بھتہ لینے کے مقدمہ میں نامزد NCCIA راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر صارم علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اسی مقدمہ میں کراچی کے سابق ایڈیشنل ڈاءریکٹر شہزاد حیدر بھی نامزد ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں نامزد NCCIA راولپنڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اعوان اور سب انسپکٹر صارم علی نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی ، جسے عدالت نے خارج کر دیا تھا جس کے بعد انہیں باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا تھا ۔
بعد ازاں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے حکام نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گرفتار افسران کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا اور ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ۔
ماہانہ کروڑوں روپے بھتہ لیے جانے کا الزام میں 8 نومبر کو درج کی گئی ایف آئی آر میں فرنٹ مین حسن امیر، سب انسپکٹر محمد بلال، ڈپٹی ڈائریکٹر حیدر عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر کے نام بھی شامل ہیں ۔
