جمعرات, دسمبر 18, 2025

کھنڈ بھارت کے حامی قادیانی ، پاکستان و بنگلہ دیش کے مشترکہ دشمن ہیں : سید زمان علی جعفری

کراچی : اکھنڈ بھارت کے حامی قادیانی ، پاکستان و بنگلہ دیش کے مشترکہ دشمن ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ اہلسنت ہیلپ ڈیسک (AHD) علامہ سید زمان علی جعفری اخترالقادری نے گزشتہ روز بنگلہ دیشی ہائی کمیشن میں بنگلہ دیشی سفارت کاروں سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے بنگلہ دیشی سفارت کاروں سے کہا کہ فتنہّ قادیانیت کے سدباب کے لیے امت مسلمہ کی مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ لہٰذا بنگلادیشی حکومت قادیانیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح بنگلہ دیش میں بھی ریاستی سطح پر قادیانیوں کو مسلمانوں سے جدا "غیر مسلم اقلیت” قرار دیا جائے۔

انہوں نے پاکستان میں قادیانیوں کی ارتدادی سرگرمیوں اور سادہ لوح مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی ریشہ دوانیوں اور اس کے خلاف اہلسنت ہیلپ ڈیسک کی آئینی و قانونی جدوجہد سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی سفارت کار عارف الہٰی نے امت مسلمہ کے دیرینہ مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانے پر وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت و عوام "فتنہّ قادیانیت” کی سنگینی سے بخوبی واقف ہیں اور إن شاءاللّٰه عنقریب موّثر کاروائی کی جائے گی ۔

انہوں نے اہلسنت ہیلپ ڈیسک کی تحفظ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے جدوجہد پر وفدکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفد کو بنگلہ دیش کے دورے کی دعوت بھی دی ۔ اس موقع پر اہلسنت ہیلپ ڈیسک کے وفد نے بنگلہ دیشی سفارت کاروں کو میمورنڈم بھی پیش کیا ۔ وفد میں علامہ سید زمان علی جعفری کے علاوہ عبدالحبیب برکاتی ، فاروق برکاتی ، احمد قادری اور شہباز قادری شامل تھے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں