ہفتہ, مئی 24, 2025

شیئر کرنے سے پہلے سوچیں — قومی اتحاد، ذمہ داری اور سچائی کی پکار

 اللّٰه اکبر — پاکستان زندہ باد

آج کے نازک حالات میں ‘اللّٰه اکبر، پاکستان زندہ باد’ محض ایک نعرہ نہیں بلکہ اتحاد، یقین اور اپنے اداروں پر بھروسا کا اظہار ہے۔

ڈیجیٹل جنگ: ایک نیا محاذ
آج کل جھوٹی خبریں ایک خطرناک ہتھیار بن چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جعلی معلومات افراتفری پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔

یاد رکھیں: جنگ صرف بندوق سے نہیں، بیانیے سے بھی لڑی جاتی ہے۔

جعلی خبریں: چھپا ہوا دشمن
جیسے کہ، “سیاوشگر کے قریب زمینی حملے کی تیاری، انڈیا نے دیوار بنا دی ہے” — یہ جھوٹ ہے، لیکن بے شمار لوگ بغیر تحقیق اسے شیئر کر دیتے ہیں۔

ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
جنگی حالات میں افواجِ پاکستان پر اعتماد کریں۔ سوشل میڈیا پوسٹس کو بنیاد بنا کر دفاعی تجزیہ کار نہ بنیں۔ حساس موضوعات پر تبصرے سے گریز کریں۔

یاد رکھیں:
آپ صرف فیس بک پوسٹ لکھنے سے دفاعی ماہر نہیں بن جاتے۔

"مجھے لگتا ہے…” یا "شاید یہ ہونا چاہیے تھا…” جیسے تبصروں سے اجتناب کریں۔

حساس معلومات پر تبصرے یا پیش گوئیوں سے گریز کریں۔

قومی اداروں کی حکمت عملی پر بلاجواز تنقید نہ کریں۔

ذمہ دار شہری کیسے بنیں؟
– صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات لیں
– شیئر کرنے سے پہلے سوچیں
– جھوٹی خبروں کی اطلاع دیں
– اہلِ خانہ اور دوستوں کو آگاہ کریں

ہمارے قومی اصول:
■ ذرا صبر
افواہوں اور جذباتی بیانات سے پہلے ایک لمحے کا صبر بہت کچھ بچا سکتا ہے۔

■ ذرا شعور
تھوڑی سی بصیرت قومی اتحاد کا سبب بن سکتی ہے۔

■ اور تھوڑا سا اعتماد بھی پال لیجیے
اپنے اداروں پر اعتماد بھی قومی سلامتی کا ایک ہتھیار ہے۔

ملک صرف وردی پہننے والے سپاہی نہیں بچاتے، بلکہ وہ ہر فرد بچاتا ہے جو سچ کو جھوٹ پر، اتحاد کو انتشار پر، اور ذمہ داری کو بے احتیاطی پر ترجیح دیتا ہے۔

پُر سکون رہیں — ذمہ دار بنیں — متحد رہیں۔

عثمان ایوب
عثمان ایوبhttp://alert.com.pk
عثمان ایوب ایک تجربہ کار صحافی، اینکر اور لیکچرر ہیں جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ وہ مختلف قومی و بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ منسلک رہ چکے ہیں جن میں تہذیب ٹی وی، الرٹ، زاجل نیوز (دبئی) اور دی پاکستان گزٹ شامل ہیں۔ عثمان ایوب نہ صرف رپورٹر، اینکر اور نیوز ایڈیٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں بلکہ انھیں مذہبی پروگرامز کی میزبانی، بلاگز اور آرٹیکلز لکھنے میں بھی مہارت حاصل ہے۔ عثمان اس وقت یونیورسٹی آف لاہور کے اکیڈمی آف لینگوئجز اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ میں بطور لیکچرر عربی زبان کی تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت میں اسلامک میڈیا اور دعوت میں بیچلرز، اور عربی زبان میں ڈپلومہ شامل ہے۔ صحافت کے ساتھ ساتھ عثمان ایوب نے سماجی اور رفاہی اداروں میں بطور میڈیا آرگنائزر اور والنٹیئر بھی اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان کی مہارتوں میں رپورٹنگ، تحقیق، مواد نویسی، ویڈیو ایڈیٹنگ، ٹیم مینجمنٹ، اور کمیونیکیشن اسکلز شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں