اتوار, جنوری 12, 2025

10 وفاق اور 18 ہزار مدارس کی رجسٹریشن کرنے والے میجر جنرل (ر) غلام قمبر کو انعام مل گیا

کراچی : 10 وفاق اور 18 ہزار مدارس کی رجسٹریشن کرنے والے میجر جنرل (ر) غلام قمبر کو انعام مل گیا ۔ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد PPS سے MP ون اسکیل میں تین سال کیلئے تعیناتی کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطالق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے ماتحت قائم کردہ ادارہ ڈائریکٹوریٹ برائے مذہبی تعلیم جس میں میجر جنرل غلام قمر کو 2020 میں پی پی ایس اسکیل میں تعینات کیا گیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل آر ای کی گزشتہ چار سال 10 نئے دینی وفاقات قائم کرنے کے علاوہ ان وفاقوں کے 18 ہزار مدارس رجسٹریشن کاکردگی کے بعد وزارت تعلیم نے وزیر اعظم کو سفارش بھیجی ہے کہ ڈی جی آر ای کے ڈی جی میجر جنرل غلام قمر کو ایم پی ون اسکیل میں منتقل کر دیا جائے ۔

واضح رہے کہ ایم پی ون اسکیل کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 7 لاکھ روپے سے زائد کے علاوہ دیگر مراعات بھی شامل ہیں ۔ پی پی ایس اسکیل کی مدت چونکہ ایک سال ہوتی ہے اور گزشتہ چار مرتبہ مدت میں توسیع کی جاتی رہی ہے ۔ اسی طرح عمومی طور پر ایم پی ون اسکیل کی مدت تین سال مقرر ہوتی ہے۔

وفاق المدارس کے ایک ذریعہ نے بتایا ہے کہ ڈی جی آر ای کی پوسٹ باقاعدہ سویلین پوسٹ ہے جسے 2020 میں اخبارات کے ذریعہ تشہیر کی گئی تھی۔ انٹرویو کے بعد تین نام کی سمری میں ایک سویلین اور دو ریٹائرڈ فوجی حضرات میں ایک ریٹائرڈ برگیڈیئر کے علاوہ میجر جنرل غلام قمر کا بھی نام شامل تھا اور حتمی طور پر غلام قمر کا انتخاب عمل میں لایا گیا تھا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں