Home تازہ ترین داود چورنگی میں ہزارہ الائنس کے تحت ہزارہ کلچر ڈے جوش و...

داود چورنگی میں ہزارہ الائنس کے تحت ہزارہ کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا

7

کراچی : چیئرمین ہزارہ الائنس علامہ سجاد احمد تنولی، اعجاز کاغانی، شاہد سواتی، صنم تنولی اور بنارس سواتی کی قیادت میں ضلع ملیر میں بسنے والے ہزارے وال نے داود چورنگی پر جوش و خروش کے ساتھ اپنا کلچر ڈے منایا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ سجاد احمد تنولی عوام کی کثیر تعداد کے ساتھ ایک ریلی کی صورت میں مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے مرکزی پنڈال تک پہنچے ۔ علامہ کی آمد پر پنڈال ہزارے وال زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تقریب کے مہمان خصوصی فخر گلگت بلتستان مفتی عبدالقادر جعفر تھے جب کہ دیگر مہمانوں میں مختلف سماجی و سیاسی شخصیات شامل تھیں جن میں ضلع ملیر کے منتخب بلدیاتی نمائندے ملیر ٹاون کے وائس چیئرمین مزمل خان، یوسی چیئرمین وحید اعوان، یوسی چیئرمین جاوید اقبال، یوسی وائس چیئرمین نعیم عباسی اور مختلف یوسیوں کے منتخب کونسلر حضرات شامل تھے۔ اس کے علاوہ جان بہادر تنولی، وسیم جدون، فیصل جدون اور تاج لالا بھی شامل تھے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سجاد احمد تنولی اور مفتی عبدالقادر جعفر کا کہنا تھا کہ ہزارے وال قوم ایک پرامن اور وطن سے محبت کرنے والی قوم ہے جو ہمیشہ محبت اور بھائ چارے کی بات کرتی ہے اور قومیت کے بجائےپاکستانیت پر یقین رکھتی ہے۔ علامہ سجاد احمد تنولی نے پروگرام میں شامل دیگر قومیتوں کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ایک پرچم کے نیچے سب کو یکجا ہو جانے کا پیغام دیا۔

واضح رہے کہ ہزارے وال اقوام کا ضلع ملیر میں فقید المثال پروگرام منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جبکہ اس کے علاوہ بھی شہر کے دیگر متعدد مقامات پر ہزارے وال اقوام کے جلوس اور ریلیاں نکالی گئی جہاں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔

علامہ سجاد تنولی کی ٹیم کی وجہ سے سید ناصر حسین شاہ اور اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات کی جانب سے ہزارے وال اقوام کیلیئے تہنیتی پیغامات وصول کیئے تھے ۔