پیر, جنوری 27, 2025

عبد المعیز کا دن دھاڑے ڈکیتی مزاحمت پر قتل افسوس ناک ہے : جمعیت علمائے اسلام پاکستان

کراچی : عبد المعیز کا دن دھاڑے ڈکیتی مزاحمت پر قتل افسوس ناک ہے ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان رابطہ کے مرکزی رہنماء پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی صوبہ سندھ کے جنرل سیکٹری حافظ احمد علی مفتی عبد السلام شامزئی مفتی حماد اللہ مدنی مولانا احمد نقشبندی مفتی عابد مولانا محمد نقشبندی مولانا احمد الرحمن نقشبندی قاری لیاقت علی رحمانی معین الدین انصاری قاری معاویتہ القاسمی عظیم احمد ایڈوکیٹ اسامہ احمد ایڈوکیٹ عدنان خانزادہ دانش قادری اطہر شاہ اور دیگر رہنماوں کراچی وسطی دستگیر فیڈرل بی ایریا میں تین بچوں کے باپ عبد المعیز کا ڈکیتوں کے ہاتھوں بہنیمانہ قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے مزید اپنےمشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ کراچی شہر کے حالات بد سے بد تر نظر آرہے ہیں ۔

شہر کراچی تمام پر وسائل اور تمام تر انتظامیہ ہونے کے باوجود کسی مسیحا کا منتظر نظر آرہا ہے بدامنی اور بدحالی کا شکار ہے انفرا اسٹیکچر تباہ حالی کا شکار ہے ملکی وسائل پر طاقتور خاندانوں کا قبضہ ہے جو کے ملکی وسائل کو ذاتی مفاد میں بے دریغ استعمال کر رہے ہیں ملک میں قانون کی بالادستی کہیں نظر نہیں آرہی غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے عوام کا کوئ پرسان حال نہیں ہے ۔

وزیر اعظم پاکستان وزیر علی سندھ گورنر سندھ عبدالمعیز کے اہل خانہ اور تینوں یتیم بچوں بچی کشف عبد النافع عبد الصبور کے لئے فی الفور معاوضہ کا اعلان کرے بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لینے کا اعلان کرے اور قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کھٹہرے میں لائے حکومت اپنی ریاست کی رعایا کے لئے کچھ نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں