پیر, دسمبر 30, 2024

بیگال تنولی اتحاد کے زیر اہتمام کھلابٹ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی): بیگال تنولی اتحاد کے زیر اہتمام اقبال میڈیکل ہسپتال حسینی چوک سیکٹر نمبر 2 میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ چیف آف بیگال تنولی اتحاد امجد علی خان تنولی کے تعاون سے ممکن ہوا۔ کیمپ میں اسلام آباد کے کے آر ایل ہسپتال کے ماہر ڈاکٹرز اور عملے نے 700 سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا۔

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو معائنے کے بعد مفت ادویات اور نظر کی عینکیں فراہم کی گئیں۔ آئی کیمپ صبح کے اوقات میں شروع ہوا اور شام تک جاری رہا۔ اقبال میڈیکل ہسپتال حسینی چوک کے اونر ڈاکٹر ملک فرحان خان عباسی، کیمپ کے آرگنائزر پروفیسر ملک محمد سرور تنولی، اور ممتاز علی خان تنولی نے انتظامات کی نگرانی کی۔

کیمپ کے انعقاد پر سیکٹر نمبر 2 کے عوامی و سماجی حلقوں نے بیگال تنولی اتحاد کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ مستفید ہونے والے مرد و خواتین نے چیف آف بیگال امجد علی خان تنولی، پروفیسر ملک محمد سرور تنولی، اور دیگر انتظامی ٹیم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔

کیمپ کے منتظمین نے آئندہ بھی ایسے رفاہی منصوبے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان خدمات سے مستفید ہو سکیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں