منگل, فروری 4, 2025

اسلام آباد: کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے خصوصی انتظامات، سیکورٹی سخت

اسلام آباد: کرسمس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے خصوصی انتظامات

اسلام آباد: اسلام آباد میں کرسمس کے موقع پر مختلف تقریبات جاری ہیں، اور ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔ شہر کے 244 گرجا گھروں کے باہر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جہاں 1500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز (اے سیز) نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ پورا دن فیلڈ میں رہیں اور گرجا گھروں کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور کرسمس کے موقع پر امن و امان کے قیام اور سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

مسیحی برادری نے ان انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کرسمس کے موقع پر سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرکے ان کی خوشیوں میں اضافہ کیا۔

اختر زمان
اختر زمانhttps://alert.com.pk/
سٹآف رپورٹر | اسلام آباد
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں