جمعہ, دسمبر 27, 2024

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا مورو میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ، سینکڑوں مستفید

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا مورو میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ: دو ہزار مریض مستفید، 600 سرجریز مکمل

نوشہرو فیروز (محمد ایاز ملک ): سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل مورو کے پسماندہ علاقے چار میل کے مقام پر ایک دو روزہ فری آنکھوں کی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

میڈیکل کیمپ میں دو ہزار مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا، انہیں ضروری ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ 600 سے زائد مریضوں کے کامیاب آپریشنز کرکے ان کی آنکھوں میں لینس لگائے گئے۔ کیمپ کے دوران مریضوں میں مفت چشمے بھی تقسیم کیے گئے۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے رہنماؤں کا بیان
اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے رہنماؤں، عارف لاکھانی اور حاجی الد حسین بگھیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "یہ کیمپ اللہ پاک کی رضا کی خاطر منعقد کیا گیا ہے، ہمارا مقصد انسانیت کی خدمت اور ضرورت مندوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ہم یہ کام بلا تفریق اور خالصتاً خدمت خلق کے جذبے کے تحت کر رہے ہیں۔”

کیمپ کے انعقاد کو مقامی آبادی نے بہت سراہا، اور مریضوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے اس اقدام کو دعاؤں اور شکریے کے ساتھ سراہا۔

محمد ایاز
محمد ایازhttps://alert.com.pk/
سٹآف رپورٹر | ضلع نوشہرو فیروز، سندھ
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں