منگل, جنوری 28, 2025

کھوسہ برادری کے دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 7 زخمی

نوشہرو فیروز: کھوسہ برادری کے دو گروہوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 7 زخمی

نوشہرو فیروز: گرڈ اسٹیشن کے قریب کھوسہ برادری کے دو گروہوں کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں تصادم اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ندیم کھوسہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کاشف، رونق، اوشاق، راجا، زاہد، علی گل، اور دنی بخش کھوسہ شامل ہیں۔ جاں بحق شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، واقعہ بچوں کے کسی معاملے پر پیدا ہونے والے تنازعے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے معاملے کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی مزید ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

محمد ایاز
محمد ایازhttps://alert.com.pk/
سٹآف رپورٹر | ضلع نوشہرو فیروز، سندھ
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں