پیر, دسمبر 23, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 720 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کمی دیکھی گئی ،انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کررہاہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں