نوجوان نے سیڑھیاں چڑھنے کاعالمی ریکارڈ بنا ڈالا

چین میں ایک نوجوان نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، چینی نوجوان نے بغیر کسی سہارے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سر کے بل 36 سیڑھیاں چڑھ کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے ہینان کے شہری لی لونگ لونگ نے بغیر کسی سہارے (نہ ہاتھ کا استعمال اور نہ ہی پاؤں کا استعال) 36 سیڑھیاں چڑھ کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس سے قبل لی لونگ لونگ نے ہاتھ اور پاؤں کے بغیر 34 سیڑھیاں سر کی تھیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق لی لونگ لونگ نے پہلے یہ ریکارڈ ژاہو ژیالونگ کے ساتھ مل کر بنایا تھا، یہ ریکارڈ انہوں نے 2012ء میں بنایا تھا اور اپنا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرایا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چینی شہری نے اٹلی ایک شو میں ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی لیکن کوشش کو اس وقت نااہل کردیا گیا جب نوجوان نے اپنے سر کے علاوہ کسی اور حصے کے ساتھ سیڑھیاں چھوئیں۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق تاریخی طور پر دیگر ریکارڈ میں 17 دسمبر 2010ء کو چین کے شہری ہو بوچینگ نے سر کے بل 24 سیڑھیاں سر کی تھیں، 15 مارچ 2010ء کو ہی چینی شہری سن چی ژونگ نے 15 سیڑھیاں سر کی تھیں جبکہ سن چی ژونگ نے ہی 7 ستمبر 2009ء کو 11 سیڑھیاں سر کیں تھیں۔

Show More

2 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close