ہفتہ, نومبر 30, 2024

شیخ الہند مولانا محمود الحسن کا یومِ وفات

30 نومبر 1920ء جدوجہد آزادی کے مشہور رہنما شیخ الہند مولانا محمود الحسن کی تاریخ وفات ہے۔

مولانا محمود الحسن 1851ء میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ دارالعلوم دیوبند کے پہلے طالب علم تھے اور پھر بعدازاں انہیں اس عظیم درس گاہ کا صدر مدرس بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ انہوں نے حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی سے خلافت حاصل کی تھی اور وہ خود سید انور شاہ کاشمیری، مولانا عبیداللہ سندھی، مولانا حسین احمد مدنی، مفتی کفایت اللہ، مولانا شبیر احمد عثمانی اور مولانا مناظر احسن گیلانی جیسے جید علما کے استاد رہے تھے۔

مولانا محمود الحسن نے ہندوستان کو آزاد کروانے کے لیے ایک منظم جدوجہد چلانے کا منصوبہ تیار کیا تھا مگر اس منصوبے کا راز افشا ہونے کے بعد انہیں مالٹا میں اسیری کے ایام بسر کرنا پڑے۔ 8 جون 1920ء کو مولانا وطن واپس آئے اور اسی برس 30 نومبر کو ان کا انتقال ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں