Home بلاگ جزائر سینٹ کرسٹوفر، نیویز – Saint Christopher, Nevis

جزائر سینٹ کرسٹوفر، نیویز – Saint Christopher, Nevis

5

(جزائر غرب الہند میں لی ورڈائیلنڈ کا ایک مجمع الجزائر "سینٹ کیٹس” بھی کہتے ہیں)

پاکستان سے سینٹ کیٹس کا فاصلہ سات ہزار آٹھ سو میل ہے۔

آمد و رفت ہوائی سفر سے ممکن ہے بحری راستہ موجود ہے ۔

وقت پاکستان سے نو گھنٹے پیچھے ہے۔

سینٹ کیٹس کا کل رقبہ 104 مربع میل یا دو ساٹھ مربع کلومیٹر ہے –
پڑوسی ممالک میں پورٹوریکو اور لیورڈ جزائر شامل ہیں.

اس جزیرے کی آبادی چھیالیس ہزار ہے –

مذہبی تناسب یہ ہے:
پروٹیسٹنٹ 75.6 فیصد،رومن کیتھولک 5.9 فیصد،ہندو 1.8 فیصد،باقی عیسائی گروہ 2.7 فیصد،لامذہب 8.8 فیصد اور چند مسلمان خاندان جمیکا اور بار بیڈوز سے پہنچ چکے ہیں۔ انڈین آبادی ۳ یا ۴ فیصد بتاتے ہیں انصف شاید مسلمان ہوں یوپی، بہار، پنجاب وغیرہ ہے ۔فی الحال تعداد ہزار دو ہزار کے درمیان ہو سکتی ہے۔ یہ نہایت کسمپرس اقلیت ہے۔ قریباً ایسا ہی حال بیشتر جزیروں کا ہے۔

سینٹ کیٹس اور نیویز کی سرکاری زبان زبان انگریزی ہے اور کریول مقبول زبان ہے۔

موسم خوشگوار گرم اور بارشی ہے ۔

یہاں کی کرنسی ایسٹ کریبین ڈالر مضبوط سکہ ہے۔ سیاحتی معیشت ہے۔ جی ڈی پی : عموماً ایک بلین ڈالر سالانہ کے قریب رہتا ہے۔

جزائر غرب الہند یا کریبین کے یہ چھوٹے چھوٹے جزیرے یورپی غلبہ کے بعد 1983ء میں انگریز کے قبضہ سے آزاد ہوئے۔