جمعہ, دسمبر 13, 2024

کراچی: سی پی ایل سی کی حکمت عملی سے جرائم میں کمی، عوام کا اعتماد بحال – سیمینار

سی پی ایل سی کی جامع حکمت عملی کی وجہ سے نہ صرف عوام میں اعتماد پیدا ہوا ہے بلکہ اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔۔ سی پی ایل سی چیف عابد عذیر

اگر معاشرے میں قانون کی بالادستی نہ رہے تو جرائم میں تو اضافہ ہوگا۔۔رجسٹرارکموڈور(ر) سید سرفراز علی

کراچی: سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام ”اسٹریٹ و سائبر کرائم کے موضوع پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ضلع شرقی کے چیف عابدعزیر نے ایک فکر انگیز معلوماتی پریزنٹیشن دی۔

سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ضلع شرقی کے چیف عابدعزیر نے کہا ہے کہ سی پی ایل سی ایک منفرد اور کامیاب ماڈل ہے جو قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر جرائم پر قابو پانے اور مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فعال و موثر حکمتِ عملی تیار کرتا ہے۔سی پی ایل سی جامع اور مربوط حکمتِ عملی کہ وجہ سے نہ صرف عوام میں اعتماد پیدا ہوا ہے بلکہ اس کے بہترین نتائج بھی سامنے آئے ہیں۔اگر پورا محلہ اور اسٹریٹ محفوظ ہوگی تو آپ بھی محفوظ ہوں گے۔انفرادی سوچ سے ہٹ کر ہمیں اجتماعی سوچ کو فروغ دینا ہوگا۔رواں سال 2024 میں اب تک تقریباََ850 کیسز داخلِ دفتر ہوچکے ہیں۔2013 میں اغوا برائے تاوان کے173 کیس رجسٹرڈ ہوئے تھے جبکہ 2023 میں 81 کیس رجسٹرڈ ہوئے جن میں زیادہ تر honey trap کیسز تھے۔جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔انھوں نے مشورہ دیا کہ اگر واردات ہورہی ہے تو مزاحمت نہ کریں اور اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں کیونکہ زندگی زیادہ اہم ہے۔اپنی ذاتی معلومات کسی کو نہ دیں۔پاس ورڈ ہندسوں اور علامتوں پر مشتمل ہوناچاہئے، ناموں کے پاس ورڈ نہ بنائیں۔
اختتامِ تقریب پر اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرارکموڈور (ر) سید سرفراز علی نے کہا کہ تعلیمی، تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے لئے پُرامن اور سازگار ماحول ضروری ہے۔تعلیم نوجوانوں کے لئے پُرکشش ملازمتوں کے دروازے کھولتی ہے جبکہ تربیت انھیں منفی اورتخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے بچاتی ہے اور ایک اچھا شہری بناتی ہے۔سی پی ایل سی نے جرائم کے خاتمہ کے لئے بہت موثر اقدامات کئے۔انھوں نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ جرائم پر بہت حد تک قابو پالیا ہے۔اگر معاشرے میں قانون کی بالادستی نہ رہے تو جرائم میں تو اضافہ ہوگا۔قانون جتنا سخت اور غیر لچکدار ہوگا لو گ جرائم سے اسی قدر دور رہیں گے۔

قبل ازیں، خیرمقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر عماد لحق نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا کی تھی اے اللہ میرے شہر کو امن کا گہوارہ بنادے اور ان لوگوں کی معیشت بھی درست کردے۔اس دعا سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امن معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے اور جب تک امن نہیں ہوگا سرمایہ کاری نہیں ہوگی۔۔یہاں کا سرمایہ کار باہر چلا جائے گا اور باہر کو انوسٹر یہاں نہیں آئے گا۔ سیمینار کے انعقاد کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی کے پروٹوکول افسر نعمان احمد کی کاوشیں اور کوششیں قابلِ ستائش تھیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں