جمعرات, نومبر 21, 2024

ناظم اعلٰی اسلامی جمعیت پاکستان کی کال پر کراچی سمیت ملک بھی میں مظاہرے

طلبہ یونین کے انتخابات جلد سے جلد کروائے جائیں،طلبہ کو ان کے نمائندے منتخب کرنے کا حق دیا جائے (ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ آبش صدیقی)

کراچی: گذشتہ روز ناظم اعلٰی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی کی طرف سے طلبہ یونین کے انتخابات کروانے کے لئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں سمیت ریلیوں اور احتجاجی واکس کے انعقاد کی کال دی گئ تھی جس حوالے سے آج کراچی کے 7 مقامات پر احتجاجی واکس کی گئیں جن میں جامعہ کراچی، سویڈش انسٹیٹیوٹ لانڈھی، جی سی ٹی کالج سائٹ، جامعہ اردو گلشن کیمپس،جامعہ اردو عبدالحق کیمپس شامل ہیں ساتھ ہی ایس ایم لاء کالج تا ایس ایم سائنس کالج اور شپ اونر کالج تا شپ اونر چورنگی تک ریلیاں نکالی گئیں۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی نے کہا کہ آج طلبہ کے یہ مظاہرے اور ریلیاں یہ پیغام دے رہے ہیں کہ طلبہ کا جو بنیادی حق ہے طلبہ یونین، اس کے انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں بصورت دیگر یہ مختلف جگہوں پر ہونے والی پر امن واکس، ریلیاں اور پر امن مظاہرے جمع ہوکر وزیر اعلٰی سندھ،گورنر سندھ اور وزیر تعلیم کے دفاتر کے باہر ہونگے ، تعلیمی اداروں میں موجود اساتذہ اور غیر تدریسی کی بھی منتخب یونین ہے مگر طلبہ کو اس حق سے یونین کی بحالی کے اعلان کے باوجود محروم کیا جارہا ہے اور انتخابات کروانے میں ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں