اتوار, دسمبر 8, 2024

تھانہ کھلابٹ کی حدود میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی، نقاب پوش ڈاکو ڈیڑھ لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار

کھلابٹ (نمائندہ خصوصی): تھانہ کھلابٹ کی حدود سیکٹر نمبر2 چونگی نمبر 3 واقع مارکیٹ میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی بڑی واردات نامعلوم موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ڈاکوؤں نے وسیم کریانہ سٹور کے مالک وسیم کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے متاثر دوکاندار وسیم کریانہ کے بڑے بھائی محمد آصف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات 9 بجے کے قریب 2 نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار دکان پر آۓ ایک پہلے دوکان میں سگریٹ خریدنے کے لیے داخل ہوا جبکہ دوسرا بعد میں آیا اور آتے ہیں پسٹل نکال کر گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور دوسرے نے دوکان کی تلاشی شروع کر دی نقاب پوش ڈکیت گروہ نے دوکان کے دراز میں پڑھے ہوئے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور بعد میں میرے بھائی وسیم کی تلاشی کے دوران 20 ہزار روپے کے قریب جیب سے نقدی لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزکورہ ڈکیتی کی واردات کے بعد علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا متاثرہ دوکاندار نے تھانہ کھلابٹ میں اطلاعی رپورٹ درج کروا دی جس پر تھانہ کھلابٹ پولیس ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہے کھلابٹ پولیس کا کہنا ہے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں