Home عالمی روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن

روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کا عالمی دن

13

تحریر: معظم بھٹہ

ورلڈ ریمیمبرنس ڈے فار روڈ ٹریفک وکٹمز ہر سال نومبر کے تیسرے اتوار کو سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو پہلی بار 1993 میں برطانوی روڈ ایکسیڈنٹ چیریٹی روڈ پیس نے متعارف کرایا تھا اور اسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اپنایا تھا۔ Road Crash Victim Charity ہر سال نومبر کے تیسرے اتوار کو سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کے لیے 2022 کے ورلڈ میموریل ڈے کا تھیم ‘سڑک کی حفاظت کے لیے ایکشن کی دہائی’ ہے۔ ہر سال 20 نومبر کو سڑک حادثات میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ، دوستوں اور دیگر متاثرین کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

زاتی رائے تو میری یہ ہے کہ خواتین کو بھی بائیک رائڈنگ کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ حضرات کو البتہ رائیڈرز کو ڈرائیونگ کے حوالے سے پروپر ٹریننگ دینا اور سیفٹی رولز، سیٹ بیلٹ، ہلمٹ کا استعمال ہر صورت فالو کروانا چاہیے اگر کم عمر بچوں کو بوقت بائیک و گاڑی رائیڈ کرنی پڑ جائے تو اس حوالے ان کونسلنگ لازمی کرنا چاہیے زیادہ تر حادثات لا پرواہی، غفلت، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، اوور اسپیڈ، ہائی بیم لائٹس، رونگ وے اور اسی طرح غیر محفوظ طریقے سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آتےہیں۔ ہمیں چاہیے کہ دیگر معاملات کی طرح اپنے گھر والوں دوست احباب کو اس حوالے سے ٹرینڈ کریں۔