اتوار, دسمبر 22, 2024

ایک سینیئر افسر کے علاوہ 15 افسران ڈائریکٹر بنا دیئے گئے

 کراچی (رپورٹ: اسرار ایوبی ) ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI) کی چیئر پرسن محترمہ ناہید شاہ درانی نے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ملک بھر میں مختلف کیڈر سے تعلق رکھنے والے ادارہ کے 15 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ڈائریکٹر (گریڈ 9) کے عہدہ پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

ایس ایم علی متقی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی کے دستخط سے جاری آفس آرڈر نمبر 295/2023 بتاریخ 24 نومبر 2023ء کے مطابق ان 15 ڈائریکٹرز کی ترقی 22 نومبر 2023ء سے مؤثر العمل ہو گی اور ادارہ کے ملازمتی قوانین کے مطابق ان افسران کی آزمائشی مدت ان کی ترقی کی تاریخ سے ایک برس تک ہو گی ۔

ترقی پانے والے اعلیٰ افسران میں فنانس اینڈ اکاؤنٹس کیڈر کے شکیل احمد فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ، شفیق احمد سربراہ انٹرنل آڈٹ ڈپارٹمنٹ ، اشفاق عالم فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ، عامر جاوید فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ، صدیق احمد انوسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ، آئی ٹی کیڈر کے حارث بن مقصود سربراہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، آپریشنز کیڈر کے عرفان عالم ایچ آر ڈپارٹمنٹ ، آصف خان ریجنل ہیڈ ویسٹ وہارف کراچی، کنول ولی محمد ریجنل ہیڈ ریجنل آفس کراچی سنٹرل ، اختر علی کراچی سنٹرل، احمد حسیب ریجنل ہیڈ ساہیوال، ناصر محمود عارف ریجنل ہیڈ فیصل آباد، آفس کیڈر کی یاسمین اقبال جی اے ڈپارٹمنٹ، حامد علی خان سربراہ جنرل ایڈمنٹسٹریشن ڈپارٹمنٹ ، شاکر علی ایچ آر ڈپارٹمنٹ شامل ہیں ۔

آفس آرڈر کے مطابق نمبر شمار 12,7 اور 14 کی ترقی ان افسران کی جانب سے عدالتوں میں زیر سماعت عدالتی حتمی فیصلہ سے مشروط ہوگی ۔ جبکہ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ایچ آر ڈپارٹمنٹ کی کوتاہی سے نامکمل سالانہ خفیہ رپورٹ کو جواز بناتے ہوئے لاء کیڈر کے سینئر افسر ماہر قانون عبدالاحد میمن انچارج لاء ڈپارٹمنٹ کی ایک بار پھر جائز ترقی مؤخر کردی گئی ہے ۔ ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈپارٹمنٹل/ ریجنل ہیڈز کے توسط سے ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں اپنی جوائننگ رپورٹ جمع کرائیں ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں