جمعہ, نومبر 22, 2024

کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیرِ صدارت سموگ کے حوالے سے اجلاس

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیرِ صدارت سموگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انسداد سموگ کمیٹی، سیکرٹری آرٹی اے، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اور ٹریفک پولیس نمائندگان کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں بتا یا گیا کہ جولائی 2024 سے اب تک سموگ کا باعث بننے والے 24 بھٹوں کو منہدم اور 81 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب 02 انڈسٹریل یونٹس کو سیل اور مجموعی طور پر 09 لاکھ کا جرمانہ عائد کیاگیا۔

دھواں چھوڑ کر آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف 2711 چالان، 441 گاڑیاں ضبط جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ لاہور و دیگر ڈویژنز کے بعد سموگ نے اب راولپنڈی کا رخ بھی کر لیا ہے۔بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کی روک تھام اور مصنوعی بارشوں کے لیے 10ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں انسداد سموگ کمیٹی بنائی ہے۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانے، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ چلنے والے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

محکمہ صحت کے جانب سے عوام کے لئے ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔کمشنر نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلے، نکلنا ضروری ہو تو ماسک کا استعمال ضرور کریں،سموگ بچوں، بڑوں اور بزرگوں میں آنکھوں کی تکلیف،سانس اور پھیپڑوں کی بیماریاں کا باعث بنتی ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں