Home جرائم ہری پور میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار، قیمتی کوائلز اور...

ہری پور میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا گروہ گرفتار، قیمتی کوائلز اور دیگر سامان برآمد

18

ہری پور(محمد آصف اعوان): ضلع ہری پور سمیت دیگر اضلاع میں ٹرانسفارمر چوری کرنے والا بین الاضلاعی ٹرانسفامر چور گروہ پولیس نے گرفتار کر لیا,جن کے قبضے سے بہت بڑی مقدار میں قیمتی کوائل و دیگر چوری شدہ سامان,ٹرانسفارمرچوری میں استعمال ہونے والے الیکٹرونک آلات و ساز سازو سامان سمیت واردتوں میں دوران استعمال ہونے والی سوزوکی گاڑی بھی برآمد, ٹرانسفامر چور گروہ کا سرغنہ کامران عرف گبرو ٹیکسلا کا رہائشی نکلا,جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مختلف مقامات پر وارداتیں کر چکا تھا.ذرائع کا بتانا تھا کہ چوری شدہ ٹرانسفارمرز سے نکالا جانے والی قیمتی کوائلز اور دیگر قیمتی سامان مختلف بڑی الیکٹرونک ورکشاپوں میں لے جا کر چھپایا جاتا اور فروخت کیا جاتا تھا.ذرائع کے مطابق ٹرانسفامر چور گروہ میں الیکٹریکل شعبے سے تعلق رکھنے والے ملزمان سمیت 15 سے زائد افراد موجود ہیں.جن میں افغان مہاجر بھی شامل ہیں,باخبر ذرائع کا بتانا تھا کہ ٹرانسفارمر چور گروہ کے رکن ہری پور کے مختلف موضعات و دیگر جہگہوں پر کرائے کے مکانات میں بھی رہائش پذیر تھے.جو دوسرے اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں.گرفتار سرغنہ کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی.یاد رہے کہ ضلع بھر کے مختلف شہروں سمیت دیگر اضلاع سے بھی بڑی مقدار میں ٹرانسفارمر چوری ہوئے تھے اور عرصہ دراز سے یہ سلسلہ جاری تھا.پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے بعد اصل حقائق منظر عام پر ہوں گے.