تحریر: علی ہلال
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آج پیر کو منعقدہ عربی- اسلامی سمٹ میں شرکت کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوغان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سمیت پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف پہنچ گئے ہیں۔
ایرانی نائب صدر سمیت سینٹرل ایشیائی ممالک کے سربراہان بھی شریک ہیں۔
اس سمٹ کا مقصد غزہ اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت بند کرنے کے لئے عالمی برادری سے متحدہ مطالبہ کرنا ہے۔
یہ نومبر 2023ء میں ریاض میں ہونے والے عرب۔ اسلامی سمٹ کا تسلسل ہے۔
اسلامی دنیا کے تقریباً تمام ممالک کے سربراہان ، وزرائے اعظم یا نمائندے اس سمٹ میں شرکت کررہے ہیں۔