کراچی: سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے نو منتخب مرکزی پریس سیکریٹری پروفیسر شوکت علی سموں کے ایک پریس بیان کے مطابق سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے یونٹس، ضلعی، تینوں ریجنز سمیت مرکز کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔ سپلا کے مرکزی پریس ترجمان کے مطابق سپلا کا مرکزی کنونشن 16 نومبر بروز ہفتہ صبح 11:30 بجے گورنمنٹ سرسید کالج ناظم آباد کراچی کے آڈیٹوریم میں سپلا کے نومنتخب مرکزی صدر پروفیسر منور عباس کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ اس کنونشن میں سندھ بھر سے عہدیدارن، کارکنان، سابق مرکزی صدور و رہنما شریک ہوں گے۔ اس موقع پر مرکز، ریجنز اور ضلعی نومنتخب عہدیدادران اپنے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھائیں گے۔ سپلا کے مرکزی پریس ترجمان کے مطابق سپلا کے نو منتخب سیکریٹری جنرل پروفیسر غلام مصطفیٰ کاکا نے، مرکزی صدر پروفیسر منور عباس کی ہدایت پر سپلا کے نئے دورانیہ کا پہلا صوبائی ایگزیکٹو کونسل (پی اِی سی) کا اجلاس بھی اسی روز 2 بجے دوپہر گورنمٹ سر سید کالج ناظم آباد میں طلب کر لیا ہے۔