جمعرات, دسمبر 5, 2024

خانپور حوالات میں زیر حراست قیدی کی خودکشی، تحقیقات کا آغاز

گزشتہ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے تھانہ خانپور میں ایک مبینہ منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساجد شاہ، سکنہ محلہ پیراں والا، نے حوالات میں خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق، ملزم نے اپنی بنیان کا استعمال کرتے ہوئے اسے گلے میں باندھا، حوالات میں موزوں جگہ نہ ملنے پر واش روم کا رخ کیا اور وہاں لٹک کر اپنی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق حوالات میں اس وقت کل تین ملزمان موجود تھے۔ ڈیوٹی پر معمور اہلکار نے معمول کے گشت کے دوران ایک ملزم کو غیر حاضر پایا، جس پر اس نے فوری طور پر دروازہ کھولا۔ اندر جا کر دیکھا تو ملزم ساجد واش روم میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

واقعے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی صورتحال میں ابہام پیدا ہو گیا۔ اس پر مقامی صحافیوں کی ٹیم تھانے پہنچی۔ ٹیم نے پولیس سے بریفنگ حاصل کی اور حوالات کی CCTV فوٹیج دیکھی۔ ویڈیو میں واضح طور پر ملزم کو اپنی بنیان سے پھندا تیار کرتے اور پھر واش روم میں جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کچھ دیر بعد ویڈیو میں ملزم کا بازو واش روم سے باہر جھولتا ہوا نظر آتا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملزم نے خودکشی کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، DPO ہری پور نے اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے تاکہ حقائق کو منظر عام پر لایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں