جمعہ, جولائی 26, 2024
ہومتازہ ترینپروفیسر سید صالح عباس رضوی کو DG کالجز تعینات کر دیا گیا

پروفیسر سید صالح عباس رضوی کو DG کالجز تعینات کر دیا گیا

کراچی : حکومت سندھ نے پروفیسر سید صالح عباس رضوی کو ڈائریکٹر جنرل کالجز تعینات کر دیا ہے ۔ کامرس کے پروفیسر سید صالح عباس رضوی اس سے قبل ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر ایک کے پرنسپل کے طور پر خدمات ابجام دے رہے تھے ۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد گریڈ  کے پروفیسر سید صالح عباس رضوی کو سندھ بھر کے کالجز کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے ۔ صالح عباس کی خالی ہونے والی پرنسپل کی سیٹ پر کیمسٹری کے پروفیسر حافظ عبدالباری اندھنڑ کو  ایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر ایک میں پرنسپل تعینات کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سید صالح عباس رضوی بھی ڈائریکٹوریٹ جنرل کالجز آفس میں ڈائریکٹر فنانس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، جن کے دور کو کالجز کے اساتذہ بہترین دور کے طور پر یاد کرتے ہیں ۔ پروفیسر سید صالح عباس رضوی کی تعیناتی پر سندھ بھر کے کالجز کے اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اور اساتذہ نے ایک ایماندار افسر کی تعیناتی کو ادارے اور کالجز کے لئے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔

معلوم رہے کہ موجودہ نگراں وزیر اعلی سندھ نے 26 ستمبر کو سابق ڈائریکٹر جنرل کالجز کا پروفیسر طارق شاداب کو عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ پرنسپل النور کالج مسز زاہدہ بیگم ، گریڈ 19 کی وائس پرنسپل اور لیکچرار اسلامک سٹیڈیز عشرت العین کو بھی معطل کر دیا تھا ۔ جس کے بعد سے مذکورہ عہدہ خالی تھا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں