پیر, دسمبر 23, 2024

جامعہ کراچی ڈاکٹر آف فارمیسی میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے اوپن ہاؤس پروگرام کا انعقاد

اوپن ہاؤس پروگرام میں 300 سے زائد امیدواروں کی والدین کے ہمراہ شرکت

ڈاکٹر آف فارمیسی جامعہ کراچی میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کی سہولت کے لئے جمعہ کے روز کلیہ ہذا میں اوپن ہاؤس پروگرام کا انعقاد کیاگیاجس میں داخلے کے خواہشمند 300 سے زائد امیدواروں نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی۔پروگرام میں داخلے کے خواہشمندامیدواروں اور ان کے والدین کو کوکلیہ ہذاکے اسکوپ،پڑھائے جانے والے کورسز اور داخلہ ٹیسٹ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پررئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر حارث شعیب،انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزپروفیسرڈاکٹر صائمہ اختر، ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام ڈاکٹر عمران احمد صدیقی،رکن کراچی یونیورسٹی اسسمنٹ اینڈ ٹیسٹنگ سروس ڈاکٹر انیلہ امبرملک، ڈاکٹر نوشین رضا، ڈاکٹر غزل خواجہ اور کلیہ علم الادویہ کے اساتذہ نے داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو داخلہ ٹیسٹ کے طریقہ کار اور کامیابی کی شرائط سے آگاہ کیا۔

دریں اثناء 04 نومبر2024 ء کو شعبہ جرمیات،شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور شعبہ ابلا غ عامہ میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لئے اوپن ہاؤس پروگرام کا انعقاد چائنیزٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم میں صبح 10:00 تا11:30 بجے جبکہ شعبہ ایجوکیشن،ٹیچرایجوکیشن اور اسپیشل ایجوکیشن میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لئے اوپن ہاؤس پروگرام کا انعقاد صبح 11:45 تادوپہر1:00 بجے تک کیا جائے گا۔ مذکورہ پروگرام میں امیدواروں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں