جمعرات, دسمبر 12, 2024

جامعہ کراچی اور ٹی ایم سی گلشن کے درمیان انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: جامعہ کراچی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) گلشن کراچی ایسٹ کے درمیان جامعہ کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ یہ تقریب جمعہ کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے چیئر مین ڈاکٹر فواد احمد نے شرکت کی اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

یادداشت کے مطابق ٹی ایم سی گلشن، جامعہ کراچی میں شعبہ جینیات کے سامنے موجود سڑک کی کارپیٹنگ کرے گا۔ اس کے علاوہ، شعبہ ایگری کلچر اینڈ ایگری بزنس مینجمنٹ سے بائیوٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ تک کی سڑک کے دونوں اطراف لائٹنگ کا انتظام بھی کیا جائے گا، تاکہ طلبہ اور فیکلٹی کے لئے بہتر روشنی اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید برآں، شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اطراف میں جامعہ کے باغات کی تزئین و آرائش کی جائے گی تاکہ خوبصورتی اور سرسبزی میں اضافہ ہو۔ اس تعاون سے جامعہ کراچی کا انفرااسٹرکچر اور ماحول بہتر ہوگا، جس کا مقصد طلبہ اور تدریسی عملے کے لئے سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں