پیر, نومبر 4, 2024

پنجاب حکومت کا آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں اضافہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم سے حکومت پنجاب نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے ہارڈ شپ کیسز کے فنڈز میں اضافہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں آنے والی شادی کی درخواست پرایک لاکھ کی بجائے اب تین لاکھ روپے ملیں گے ،میڈیکل کیسز میں پچاس ہزار کی بجائے اب دو لاکھ روپے دئیے جائیں گے ،فیونرل گرانٹ بھی پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی گئی ،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے حال ہی میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی میٹنگ لی تھی ،میٹنگ کے بعد اب یہ فنڈز بڑھا دئیے گئے ہیں ،فنڈز بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق بارہ دسمبر دوہزار چوبیس سے ہوگا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں