اتوار, دسمبر 22, 2024

گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی

مہنگائی سے پریشان عوام کی آخرکار سنی گئی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے جبکہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 36 روپے تک کمی کی گئی ، اطلاق 19 نومبر سے ہوگا۔

دوسری جانب  امپورٹرز اور ڈیلرز نے قیمتیں کم کرنے کا نسخہ بتادیا، کہتے ہیں طلب کے مطابق پام آئل کی امپورٹ بڑھنے سے کوکنگ آئل اور گھی کے نرخ کم ہوں گے،حکومت سے طلب کےمطابق پام آئل درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا،  پام آئل کےامپورٹرز،گھی آئل ملزملکان،جنرل سٹورزمالکان،کریانہ شاپس مالکان نےگھی،آئل کی قیمتیں کم کرنے کافارمولابتایاہے،ملک میں ضرورت کےمطابق پام آئل کی امپورٹ سے مطلوبہ مقدار میں گھی اور آئل کی تیاری ممکن ہوگی۔

  سٹیٹ بنک زرمبادلہ کےذخائرکم ہونے کی وجہ سے نجی بنکس کوپام آئل کی محدودپیمانےپرلیٹرآف کریڈٹ کھولنےکی اجازت دےرہاہے،جس کےباعث محدود مقدار میں ہی پام آئل درآمد ہورہا ہے۔

 دکانداروں کا کہنا ہےاگرمطلوبہ طلب کے مطابق پام آئل درآمد ہوتوگھی اورآئل مزید100روپےتک سستاہوسکتاہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں