پیر, نومبر 4, 2024

مسلح افراد کا پولیس وینوں پر حملہ، پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار

راولپنڈی: سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کو اٹک جیل لے جانی والی پولیس وین پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 ایم پی ایز سمیت 187 قیدیوں کو فرار کروا دیا ہے۔

جمعہ کو دہشگردی عدالت ( اے ٹی سی) میں پیشی کے بعد واپس اٹک جیل لے جانے والے قیدیوں کی 3 پولیس وینز پر نا معلوم مسلح افراد نے راستہ روک لیا، وینز پر پتھراؤ کیا گیا اور گاڑیاں ان کے آگے کھڑی کر دی گئیں۔

پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق وینز پر اچانک فائرنگ کی گئی، کے بعد گاڑیوں کے ٹائروں میں گولیاں مار کر انہیں ناکارہ کر دیا گیا، گاڑیوں کے جنگلے توڑ کر قیدیوں کو فرار کر دیا گیا جن میں پاکستان تحریک انصاف کے 3 ایم پی ایز بھی تھے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں