ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںسندھ حکومت کی جانب سے اسلامیات پڑھانے کے لئے غیر مسلموں کو...

سندھ حکومت کی جانب سے اسلامیات پڑھانے کے لئے غیر مسلموں کو بھرتی کرنے کا انکشاف

رپورٹ : اختر شیخ

محکمہ تعلیم کالجز نے اسلامیات ، مسلم ہسٹری اور اسلامک کلچرپڑھانے کے لئے غیر مسلم اقلیت بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

سندھ پبلک سروس کمیشن کو 23 شعبہ جات کے لئے 1500 لیکچررزگریڈ 17 پربھرتی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ، الرٹ کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق جن میں اسلامیات پڑھانے کے لئے 105 مرد و خواتین اساتذہ رکھیں جائیں گے ، جن میں سے 5 فیصد غیر مسلم اقلیت سے ہونگے ۔

محکمہ تعلیم کالجز سندھ کے سیکرٹری رفیق احمد بریرونے سیکشن آفسیر ایچ او ون محمد یامین عباسی کے توسط سے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط نمبر No.SO.(HE-I)Misc-2026/2019لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کالجز کوسندھ بھر کے طلبہ و طالبات کے کالجز میں 1560 خواتین وحضرات لیکچررز کی ضرورت ہے جس لئے آپ اپنے رولز کے مطابق گریڈ 17کے ان لیکچرز کے امتحانات منعقد کرکے ہم لسٹیں فراہم کریں۔

محکمے کی جانب سے فراہم کی جانے والی لسٹ کے مطابق کل 23مختلف شعبہ جات میں بھرتی کی جانی ہے جن میں 5فیصد کوٹہ اسپیشل افراد کے لئے،5 فیصد کوٹہ غیر مسلم اقلیتی برادری کے لئے ، 60 فیصد رولر اور 40 فیصد اربن کا کوٹہ رکھا گیا ہے ۔ ان 23 شعبہ جات میں بایو کیمسٹری کے 5 مرد اور 2 خواتین اساتذہ، باٹنی کے لئے 30 مرد اور 30 خواتین اساتذہ ، کیمسٹری کے لئے 60 مرد اور 50 خواتین اساتذہ ، کمپیوٹر سائنس کے لئے 20 مرد اور 20 خواتین اساتذہ ، میتھامیٹکس کے لئے 75 مرد اور 60 خواتین اساتذہ ، مائکرو بیالوجی کے لئے 5 مرد اور 5 خواتین اساتذہ ، فزکس کے لئے 90 مرد اور 80 خواتین اساتذہ رکھنے کی تیاری کی جارہی ہے .

زولوجی کے لئے 30 مرد اور 45 خواتین اساتذہ،کامرس کے لئے 35مرد اور 25خواتین اساتذہ،اکنامکس کے لئے 10مرد اور 20خواتین اساتذہ،جیوگرافی کے لئے 25مرد اور 15خواتین اساتذہ،اسٹیٹیکٹس کے لئے10 مرد اور 10خواتین اساتذہ،انگریزی کے لئے 100 مرد 90 خواتین اساتذہ، ایجوکیشن کے لئے 10مرد اور 10خواتین اساتذہ،مسلم ہسٹری 20مرد اور 10خواتین اساتذ ہ بھرتی کئے جائیں گے جن میں سے 5فیصد غیر مسلم اقلیتی برادری سے ہونگے.

محکمہ ایجوکیشن کالجز سندھ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھے گئے خط کا عکس

اسلامک اسٹیڈی کے لئے 60مرد اور 45خواتین اساتذہ ہونگی جن میں سے پانچ فیصد اقلیت کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔جن میں ایک بار پھر ماضی کی طرح قادیانیوں کو بھی بھرتی کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔مطالعہ پاکستان کے لئے 50 مرد اور 50خواتین اساتذہ،سندھی کے لئے27 مرد اور 30خواتین اساتذہ،اردوکے لئے 80مرد اور 80خواتین اساتذہ،اسلامک کلچر کے لئے 5مرد اور 5خواتین اساتذہ،سوکس کے لئے 10 مرد اور 10 خواتین اساتذہ،پولیٹیکل سائنس کے لئے 20مرداور25خواتین اساتذہ اور بریل انسٹریکٹرکے لئے 3مردلیکچرراور3خواتین اساتذہ ز بھرتی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ ایجوکیشن کالجز سندھ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھے گئے خط کا عکس

حیرت انگیز طورپر ان اسامیوں پر بھرتی کے لئے اسلامک ہسٹری،اسلامک کلچر،اسلامیات اور بریل قرآن کے لئے بھی غیرمسلم اقلیت کاکوٹہ رکھا گیا ہے جب کہ اسپیشل پرسن کے لئے بھی یہی مضامین رکھے گیئے ہیں.معلوم رہےکہ اس سے قبل بھی محکمہ ایجوکیشن کالج سندھ میں ایک قادیانی خاتون ٹیچر اپنے مشن کو پھیلاتی ہوئی پکڑی گئی ہے .جس کے بعد اب یہ خدشہ زور پکڑ گیا ہے کہ اب کی بار بھی اس طرح کی پریکسٹس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے .

معلوم رہے کہ موجودہ سیکرٹری ایجوکیشن کالجز رفیق احمد بریرو کو چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے 31 جولائی کو لیٹر نمبر No:SOI(SG&ACD)-1/08/2019 کے ذریعے تعینات کرکے پرویز احمد سہیڑ کو ہٹایا تھا .

چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے 31جولائی کو جاری ہونے والے لیٹر کا عکس
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا