منگل, دسمبر 31, 2024

کھلابٹ میں ضلعی سکولز ٹورنامنٹ کی پروقار تقریب

کھلابٹ (قاضی نثار احمد خان تنولی): گورنمنٹ ہائی سکول سیکٹر نمبر 3 کھلابٹ میں ضلعی سکولز ٹورنامنٹ 2024 کی رنگا رنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی صوبائی ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا، ڈاکٹر ثمینہ الطاف تھیں۔ اس شاندار تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریپور ملک تنویر اعوان اور جنرل سیکرٹری سپورٹس ڈاکٹر طارق محمود تنولی کی زیر نگرانی کیا گیا۔

تقریب میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریپور سردار عبدالقیوم، کھلابٹ یونین آف جرنلسٹس ہریپور کے صدر قاضی نثار احمد خان تنولی، چیئرمین سید مختار شاہ، اور گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول تربیلا ٹاؤن شپ کے پرنسپل ملک سجاد عزیز شامل تھے۔ ان کے علاوہ مختلف سکولوں کے پرنسپلز، اساتذہ، سکاوٹس، اور کھیلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ مختلف سکولوں کے سکاوٹس اور پی ٹی پلاٹونز نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سکاوٹ سیکرٹری ہریپور عماد اعجاز نے مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمینہ الطاف کو سکاوٹ سکارف پہنایا، اور گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ہریپور کے طلباء نے ہزارہ ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر اعوان اور سپورٹس سیکرٹری ڈاکٹر طارق محمود تنولی نے تقریب کے مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر طارق نے خصوصی طور پر میڈم ڈاکٹر ثمینہ الطاف اور پرنسپل ملک سجاد عزیز کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ٹیم کے ساتھ مل کر شاندار کام انجام دے رہے ہیں۔ ملک تنویر اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے شاندار انتظامات کی تعریف کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمینہ الطاف نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کی اور شمع جلا کر ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر ثمینہ الطاف نے سپورٹس سیکرٹری ڈاکٹر طارق محمود تنولی اور ان کی پوری ٹیم کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں