جمعہ, نومبر 22, 2024

پاک فوج کا پہلا باشرح لیفٹینیٹ جنرل

یہ صاحب طاقت کے لحاظ سے مضبوط ترین ادارے #ISI کے DG رہے ہیں ۔ اوجڑی کیمپ سانحہ میں آپریشن کلین اپ کے اہم کردار رہے ۔ اچھے وقتوں میں فوج میں تعینات تھے ۔بوسنیا کے مسلمانوں کی مدد کے کارواں کا حصہ تھے ۔ ملک کی خدمت کی۔ پھر دین کی خدمت کیلئے تبلیغی جماعت سے جُڑ گئے ۔

سہ روزے ۔ عشرے ۔ چلے اور چار ماہ کے علاوہ سال و بیرون ملک تشکیلات ہوئیں ۔ DG رہے تو کیا ہوا ۔ جماعت میں عام آدمی کی طرح خدمت اور گشت تک کی اور تاوفات تبلیغ کی فکر میں فکرمند رہے ۔

دوران ملازمت ریٹائرڈمنٹ لی ۔ دینی کاز میں لگے رہے ۔ مدارس کا قیام کیا ۔ مساجد بنوائیں ۔ گلیات کی یونین کونسل بگنوتر کے دفتر سے ملحقہ اراضی خرید کر مسجد تعمیر کی ۔ دینی تعلیم کیلئے ادارہ قائم کیا ۔

اس شخص کا نام جاوید ناصر اور رینک ان کا لیفٹینیٹ جنرل تھا ۔ سربراہ یہ ISI کے رہے ۔ ہٹو بچو سے دور پرے رہے ۔ صبح اجل کو لبیک کہا اور ابدی نیند سو گئے ۔ بے چین روح کو گویا آج قرار آ گیا ۔

ناصر تھے اس لیئے زندگی نصرت والی تھی اور اب جاوید ہو گئے ۔ لاہور کینٹ کی مسجد خالد سے ملحقہ کیولری گراونڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اور عشاء میں سپرد خاک ہوئے ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں