اتوار, دسمبر 22, 2024

ملک بھر میں تعلیمی امتحانات کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف، کامیابی کے نمبرز 40 فیصد مقرر

ہریپور(محمد آصف اعوان): ملک بھر میں تعلیمی امحتانات کا نیا گریڈنگ سسٹم متعارف,امتحانات میں کامیابی کے کم سے کم نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے۔ وزارت تعلیم نے نئے گریڈنگ پالیسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا.اعلامیہ کے مطابق اب نمبروں کے بجائے گریڈ کے ذریعے امتحانات کے نتائج دیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق گریڈنگ سسٹم کا نفاذ 2024 کے اکیڈمک سال سے ہوگا اور پہلے مرحلے میں گریڈنگ سسٹم نویں اور گیارہویں جماعت پر لاگو ہوگا، نمبروں کے بجائے اب گریڈ پوائنٹ ایوریج یا سی جی پی اے گنا جائےگا۔اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ انٹربورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے سیکنڈری اور ہائرسیکنڈری سطح پرگریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا، سات پوائنٹس گریڈنگ سسٹم کی جگہ اب 10 پوائنٹس گریڈنگ سسٹم ہوگا، گریڈز میں اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس اوربی گریڈ ہوگا، گریڈز میں سی، ڈی، ای، اور یو گریڈ بھی ہوگا۔
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں