بدھ, اکتوبر 16, 2024

پاکستان اور چین کے درمیان خشک میوہ جات کی برآمدات کا معاہدہ طے پا گیا

 اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان کی ٹیرانیوو ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اورچین کی ژیجیانگ ہیزی فوڈ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس یادداشت کے نتیجے میں زراعت اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا جو ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، اس شراکت داری کا مقصد خشک میوہ جات خصوصاً چلغوزے اور پستے کی پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور سالانہ 500 ملین ڈالر کی برآمد ہے۔

یہ تعاون پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی اور چین میں معیاری خشک میوہ جات کی طلب کو پورا کرنے کے لیے نئی منڈیوں کے وسیع مواقع فراہم کرے گا، اس شراکت کے باعث جنوبی وزیرستان کی عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جن کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہو گا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں