بدھ, نومبر 13, 2024

چین، پی ایل اے کے ایسٹرن تھیٹر کی جانب سے فوجی مشق کا انعقاد

بیجنگ: چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے کہا ہے کہ ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان کے شمالی ، جنوبی اور مشرقی حصوں میں "مشترکہ تلوار 2024 بی” مشق کو انجام دینے کے لیے آرمی، نیوی، ایئر فورس، راکٹ فورس اور تھیٹر کی دیگر فورسز کا اہتمام کیا ہے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان لیو ڈے جون نے کہا ہے کہ چائنا کوسٹ گارڈ نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد کے پانیوں میں قانون کے نفاذ کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر گشت کیا۔یہ کارروائی قانون کے مطابق تائیوان جزیرے کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک چین کے اصول کے مطابق ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کے ترجمان سینئر کرنل لی شی نے کہا ہے کہ ایسٹرن تھیٹر نے آبنائے تائیوان کے شمالی ، جنوبی اور مشرقی حصوں میں "مشترکہ تلوار 2024 بی” مشق کو انجام دینے کے لیے آرمی، نیوی، ایئر فورس، راکٹ فورس اور تھیٹر کی دیگر فورسز کا اہتمام کیا۔مختلف افواج پر مشتمل اس مشترکہ مشق میں بحری اور فضائی جنگی تیاریوں کی گشت، اہم بندرگاہوں اور علاقوں کو کنٹرول کرنے،

سمندر اور زمین پر حملہ کرنے اور جامع کنٹرول جیسے پہلووں پر توجہ مرکوز کی گئی، تاکہ تھیٹر کے فوجیوں کی مشترکہ کارروائیوں اور حقیقی لڑائی کی صلاحیت کو جانچا جاسکے۔ یہ "تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں”کےعلیحدگی کے حصول کے خلاف ایک طاقتور عمل ہےاور قومی خودمختاری اور قومی وحدت کے دفاع کے لئے ایک جائز اور ضروری کارروائی ہے ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں