ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانپنجابتنظیم المدارس دو حصوں میں بٹ گئی ،14ستمبر کو مدارس کنونشن منعقد...

تنظیم المدارس دو حصوں میں بٹ گئی ،14ستمبر کو مدارس کنونشن منعقد کیا جائے گا

 تین ہزار سے زائد مدارس کے ناظمین 14 ستمبر کے کنونشن میں تنظیم المدارس کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔مدارس اہل سنت ایکشن کمیٹی کے کنوینر پیر سید واجد گیلانی اور ترجمان ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا ہے کہ تین ہزار سے زائد مدارس کے ناظمین 14 ستمبر کے مدارس کنونشن میں شریک ہو کر تنظیم المدارس کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

 

بیس اہل سنت جماعتوں نے مدارس ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت کر دی ۔ 14 ستمبر کو فیصل آباد میں ہونے والے مدراس کنونشن کا دعوت نامہ ملک بھر کے مدارس اہل سنت میں پہنچا دیا گیا ہے ۔ مدارس کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں مدارس کے ناظمین شریک ہوں گے ۔ اس موقع پر تنظیم المدارس میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا جائے گا اور تنظیم المدارس کی موجودہ غیر آئینی قیادت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی اور تنظیم المدارس کا غیر آئینی الیکشن رکوانے کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

 

پیر سید واجد گیلانی اور مفتی کریم خان نے مزید کہا کہ تنظیم المدارس کو قبضہ گروپ سے آذاد کروا کر دم لیں گے ۔ تنظیم المدارس کا جعلی الیکشن رکوانے کے لئے رٹ تیار کر لی گئی ہے جو محرم کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی ۔ قانونی جنگ لڑنے کے لئے سینئر ترین وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا