بدھ, نومبر 13, 2024

خیبر پختون خواہ کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشت گردوں کا حملہ

بنوں (محمد آصف اعوان): بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کا حملہ,شدید فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں.جبکہ پولیس اور آرمڈ فورسز کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد مارے گئے.جبکہ فورسسز نے پولیس لائن سمیت بنوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا.اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ دہشت گرد گروہ برقعے پہن کر پولیس لائنز میں گھسا اور اندر جاکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں.جبکہ بنوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جبکہ تاحال فائرنگ کی اطلاعات مل رہی ہیں.

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں